بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنی ملکہ کے بارے میں بتادیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصویر میں اداکار کارتک آریان کو اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم شہزادہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شہزادہ ہوں یا نہیں لیکن آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ 5 سال پہلے بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔
