Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی عبدوروزک کے ہمراہ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی عبدوروزک کے ہمراہ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

 حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر عبدوروزک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز

شیئر کی گئی پہلی ویڈیو میں  عبدوروزک سلمان خان کے ہمراہ ان کی فلم “پیار کیا تو ڈرنا کیا” کا  مشہور گانا ” او ہ اوہ جانے جانا” ایک ساتھ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

دوسری ویڈیو میں سلمان خان  نے عبدوروزک کو گانا گاتے ہوئے بازوؤں میں اٹھایا ہوا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں معروف ٹک ٹاکر عبدوروزک نے لکھا ہے کہ ’ اوہ جانے جانا! بھائی جان اور چھوٹا بھائی جان‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

   واضح رہے کہ عبدوروزک کا تعلق تاجکستان سے ہے  لیکن وہ دبئی کے ایک پرتعیش ولا میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں ۔ عبدوروزک سلمان خان کی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان”میں اداکاری کرتے  نظر آئیں گے۔

Exit mobile version