معروف بھارتی اداکارہ سپنا گِل کو بھارتی کرکٹر پرتھوی شاہ پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
حال ہی میں بھارتی کھلاڑی پرتھوی کی شکایت پر گزشتہ روز نجی ہوٹل کے باہر پرتھوی شاہ اور ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والی اداکارہ ثناء عرف سپنا گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بھارتی کھلاڑی پرتھوی کا کہنا ہے کہ ’ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں بیٹھے تھے کہ شائقین وہاں آئے اور اُن کے ساتھ سیلفی لینا چاہی پرتھوی پہلے ہی ہوٹل میں ان میں شامل لڑکیوں کے ساتھ سیلفی بنوا چکے تھے تو اس لئے انہوں نے دوسری مرتبہ سیلفی بنوانے سے انکار کر دیا ‘۔
@PrithviShaw and his friend drove off, Fans chased the car, intercepted it at a traffic signal near Oshiwara and broke the windshield the complaint said.#PrithviShaw #IndianCricketTeam pic.twitter.com/kfHK3CYPVz
— Amit Sahu (@amitsahujourno) February 16, 2023
انکار پر شائقین نے کرکٹر کی گاڑی پر بیس بال کے بلے سے حملہ کردیا گیا، گاڑی کی ونڈشیلڈ توڑ دی اور ساتھ ہی 50 ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اداکارہ سپنا گل کو پرتھوی شاہ کے ساتھ لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم بھوجپوری اداکارہ سپنا گل کے وکیل کا کہنا ہے کہ ’ لڑائی سپنا نے نہیں بلکہ پرتھوی شاہ نے کی تھی ‘۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی کے ہاتھ میں لاٹھی ہے۔
Kalesh B/w Prithvi Shaw And Influencer Sapna Gill on Roadpic.twitter.com/QI88XpqHuX
— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) February 16, 2023
دوسری جانب پولیس نے شوبھت ٹھاکر اور سپنا گل سمیت اس واقعے میں ملوث 8 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
