پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بتادیا ہے کہ وہ کس الجھن کا شکار ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ’شادی کی پلے لسٹ بنانا اور سوچنا کہ آیا یہ اس لیے ہے کہ میں پنجابی ہوں، یا اس زمانے سے ہوں کہ جب شادی کی بات آتی ہے تو اسکول کے پرانے انداز کو کوئی بھی مات نہیں دے سکتا‘ ۔
Making a wedding playlist & wondering if it’s because I’m Punjabi, or from that era that nothing beats the old school vibe when it comes to shadis. @MusicByRR @MANJmusik @Sukhbir_Singer @Qurram @RupMagon @ballysagoomusic @Hunterzmusic #RDB #joshtheband #stereonation
— Ushna Shah (@ushnashah) February 19, 2023
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں دور جدید کے کئی نامورغیرملکی گلوکاروں کو ٹیگ بھی کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو مین شرکت کی تھی جہاں میزبان نے اعلان کیا تھا کہ اُشنا شاہ اور حمزہ امین اگلے دس دنوں میں شادی کرنے والے ہیں اور شادی کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔
اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے گولفر حمزہ امین سے منگنی کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

تصاویر میں اداکارہ اور ان کے منگیتر سمیت رشتے داروں کو دیکھا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی؟
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’میرے مسنگ پزل سے ملیے ، لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی بسم اللہ کریے‘ ۔