بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے کس بھارتی اداکارہ کے والد سے رشتہ مانگا تھا؟ اس سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
حال ہی میں نوے کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بتایا ہے کہ وہ جوہی چاؤلہ سے شادی کے خواہشمند تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟
This salman khan ❤❤ pic.twitter.com/GQP4fffpRu
— Arshi Siddiqui (@Arshi_E_Sid) March 10, 2023
سلمان خان نے کہا کہ جب میں نے اداکارہ کے والد سے بات کی تو انہوں نے انکار کردیا شاید میں ان کے معیار کے مطابق نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
واضح رہے کہ جوہی چاؤلہ اور سلمان خان نے صرف ایک فلم میں ہی ساتھ کام کیا اور وہ کامیڈی فلم ’دیوانہ مستانہ‘ تھی، اس میں انیل کپور اور گووندا بھی تھے۔
