Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی کے قریب آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

 دبئی کے قریب سمندر میں ایک آئل ٹینکر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق واقعہ دبئی سے تقریباً 50 ناٹیکل میل مغرب میں پیش آیا جہاں آئل ٹینکر پر پروجیکٹائل حملے کے بعد آگ لگ گئی۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ حملے سے ہونے والے نقصانات اور واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version