حیدرآباد کے طالب علم فصیح علی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے پی آئی اے کی لاپتہ پرواز کے ممکنہ مقام کی نشاندہی کرلی۔
فصیح علی نے 5 ماہ کی تحقیق سے تاجکستان میں گلیشیئر پرایسی ساختوں کی نشاندہی کی جو بظاہر طیارے کے ممکنہ ملبے سے مشابہت رکھتی ہیں۔
فصیح علی نے اپنی تحقیق سے متعلق بتایا کہ دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر اور گوگل ارتھ کی مدد سے لاپتہ طیارے کی ممکنہ لوکیشن تلاش کرنے کا آغاز کیا۔
ڈائریکٹر بیورو آف ایئرکرافٹ سیفٹی انویسٹی گیشن ایئر کموڈور احسن نعمان نے کہاکہ نشاندہی کیے گئے ممکنہ مقام کی حقیقت جاننے کے لیے تمام ضروری تکنیکی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 404 کی ایک مقامی پرواز تھی جو 25 اگست 1989 کو گلگت سے اسلام آباد جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئی تھی۔
