بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ بیٹی کو ڈکار دلانے میں ماسٹر ہوں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی کزن، اداکارہ کرینہ کپور کے شو ’وٹ ویمن وانٹ‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو کے دوران میزبان کرینہ نے سوال کیا کہ’ گزشتہ سال آپ کی زندگی میں بہت سارے خوشیوں بھرے لمحات آئے جیسے کہ آپ نے شادی کی پھر آپ باپ بھی بن گئے تو کیا آپ نے ابھی تک اپنی بیٹی کا ڈائپر تبدیل کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: اداکار وویک اوبرائے نے ماضی میں کرینہ کپور کی مدد کیسے کی تھی؟
سوال کے جواب میں اداکار رنبیر کپور نے کہا کہ ’ میں نے بیٹی کا ڈائپر بھی تبدیل کرنا سیکھ لیا ہے لیکن میں اسے ڈکار دلانے میں ماسٹر ہوں‘۔
شو کے دوران کرینہ کپور نے ایک اور سوال پوچھا کہ ’ وہ کونسا لمحہ تھا جب تمہیں عالیہ کو دیکھ کر لگا کہ اب تم دال چاول کھانے کے لیے تیار ہو‘۔
سوال کے جواب میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ’ میں یہ کہوں گا کہ میں ایک اچھا شوہر ہوں‘۔
