بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق افسوسناک خبر آگئی ہے۔
حال ہی میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے جیل سے سلمان خان کو دھمکی دی ہے۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ ’ جب وہ 4،5 سال کا تھا تو سلمان خان نے شکار کے دوران کالے ہرن کو مار ڈال، جس کی بشنوئی برادری پوجا کرتی ہے، سلمان نے کالے ہرن کا شکار کرکے اس کی برادری کی توہین کی ہے، اگر وہ بشنوئی برادری سے معافی نہیں مانگتے ہیں تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟
انہوں نے کہا کہ ’ لارنس بشنوئی نے کہا کہ سلمان خان نے ہماری برادری کو نیچا دکھایا ہے، ہم ان کی انا توڑ دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ سلمان ہماری برادری سے معافی مانگیں ‘۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ ’ سلمان کو ہماری برادری کے مندر جمبھیشور جی کے سامنے معافی مانگنی چاہیے، اگر ہمارے لوگ انہیں معاف کر دیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے ‘۔
واضح رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے راجستھان کے جنگلات میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
اس کے علاوہ سلمان خان کو اس کے لیے جودھ پور کی عدالت نے 5 سال کی سزا بھی سنائی تھی۔
