Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی ڈی جے نے خودکشی کر لی

بھارت کے معروف ڈی جے اکشے کمار نے خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھونیشور میں رہائش پذیر معروف ڈسک جوکی (ڈی جے) اکشے کمار عرف ڈی جے ایزیکس  نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

  میڈیا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھے اور کھانے کیلئے بلانے پر دروازہ نہ کھولنے پر کمرے کا تالا توڑا گیا تو ان کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

بعدازاں پولیس نے لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

دوسری جانب اکشے کمار کے گھر والوں نے ان کی گرل فرینڈ پر بلیک میل کرنے اور خودکشی کی کوشش پر اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے باقاعدہ درخواست کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Exit mobile version