نوابشاہ میں تیز رفتار کار الٹنے سے معروف پاکستانی سندھی اداکارہ شبیراں چنا 2 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر اداکارہ شبیراں چنا اپنے دیگر ساتھیوں نادیہ چنا اور غنی چنا کے ساتھ گاڑی پر سفر کر رہی تھیں کہ قاضی احمد کے قریب تیز رفتاری کے سبب کار الٹ گئی۔
ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
