معروف روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ حسب اللہ اور ان کے ساتھیوں کو داغستان کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
مشہور ٹک ٹاکر اور ان کے دوست مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا۔
بعدازاں ٹک ٹاکر نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ ان کی دوست گاڑی چلا رہے تھے اور ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔
