جنوبی کوریا کی معروف ڈرامہ اسٹار پارک سو ریون سیڑھیوں سے گِر کر انتقال کرگئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا جہاں کورین اداکارہ کام سے واپسی پر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر گِر پڑی۔
29 سالہ سنو ڈراپ اسٹار پارک سو ریون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکارہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکی تھیں۔
اداکارہ کی موت کے بعد ان کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت دماغ پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کا دل اور دیگر اعضاء قابل استعمال ہیں اگر کسی کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سوریون دی ڈیز وی لوڈ اور سدھارتھا میں اداکاری کے لیے مشہور تھیں۔ اداکارہ جیجو جزیرے میں اپنی پرفارمنس سے صرف ایک دن پہلے انتقال کر گئیں۔
