Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن خان کے پسندیدہ بھارتی اداکار کون ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احسن خان نے بتادیا کہ اُن کے پسندیدہ بھارتی اداکار کون ہیں۔

حال ہی میں اداکار احسن خان سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس میں اُن کو معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ بہترین اداکاروں کے پاس اچھی ٹیکنیک اور غیر معمولی ہنر ہوتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اداکاری کی ٹیکنیکس جیسے کہ آواز اور اسٹیج پر اپنے آپ کو پیش کرنے کا انداز کو سیکھا اور اسے مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ کسی بھی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

احسن خان نے نواز الدین صدیقی کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے لکھا لیکن غیر معمولی فطری صلاحیت ایک ایسی چیز ہے جسے سکھایا نہیں جا سکتا اور یہی خوبی عظیم اداکاروں کو نمایاں کرتی ہے۔

Exit mobile version