Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے کالے رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے کالے رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

Exit mobile version