Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شو کی میزبانی کے دوران سگریٹ نوشی؛ سلمان خان تنقید کی زد میں آ گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے او ٹی ٹی شو بگ باس 2 میں میزبانی کے دوران سگریٹ نوشی کی جس کی وجہ سے اُن پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

اداکار سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی 2 کے پروگرام کی ویک اینڈ قسط میں جب نمودار ہوئے تو ان کے ایک ہاتھ میں سگریٹ بھی نظر آرہی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے ہاتھ میں پروگرام کے دوران سگریٹ دیکھ کر انہیں منافق بھی کہا گیا اور کہا گیا کہ “پروگرام میں سلمان خان کی جانب سے یہ حرکت ہماری ثقافت کے خلاف ہے”۔

سلمان خان کی سگریٹ ہاتھ میں پکڑے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے تبصرہ کیا کہ “سلمان خان نیشنل ٹی وی پر سگریٹ نوشی کر رہے ہیں”۔

اداکار پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک اور صارف نے لکھا کہ “جب آکنشاہ پوری اور جد حدید نے ان کے شو میں ایک دوسرے کا بوسہ لیا تھا تو سلمان خان اس پر اپ سیٹ نظر آئے تھے، یہ تصویر اس کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے، جس پر سلمان خان نے شدید رد عمل بھی دیا تھا”۔

سلمان خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور صارف نے کہا کہ “اگر آپ دوسروں کو مشورہ دے رہے ہیں اپنی ثقافت کے خیال رکھنے کا تو کم ازکم خود تو ان کے سامنے بہتر کام کریں”۔

Exit mobile version