پاکستانی فلم انڈسڑی کے مشہور ہدایتکار وجاہت رؤف نے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں ہدایتکار وجاہت رؤف اور انکی اہلیہ شازیہ نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال کیا کہ اداکارہ ہانیہ عامر کو آپ نے اپنی بیٹی بنایا ہوا ہے، شادی کی ذمہ داری آپ کی ہے، تو پھر ان کی شادی کب کروا رہے ہیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے وجاہت رؤف نے کہا کہ وہ ہماری بیٹی نہیں بلکہ ہماری ماں ہے جب کبھی گھر آتی ہے ہمیں ڈانٹ کر ہی جاتی ہے، پھر کہنے لگے ایسی کوئی بات نہیں میں مذاق کر رہا ہوں، وہ بہت پیاری بچی ہے۔
وجاہت کی اہلیہ شازیہ نے کہا کہ آجکل کا دور ایسا ہے کہ کسی کیلئے آپ نے لائف پارٹنر چن لیا اور اگر وہ ٹھیک نہیں نکلا تو آپ کی گردن گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو بھی کہتی ہوں کہ اپنی پسند سے شادی کریں لیکن کچھ پوائنٹس ہیں جن کا آپکو اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوئے خیال رکھنا ہے۔
اس کے علاوہ وجاہت رؤف نے اپنی زندگی کے ایک بڑے راز پر سے بھی شو کے دوران پردہ اٹھایا، ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے جب میں بیرونِ ملک گیا تو والدین سے کہا کہ میں ایم بی اے کرنے جا رہا ہوں پر وہاں میں نے فلم کی ڈگری حاصل کی۔ یہ سب والدین کو معلوم نہ تھا، میں نے ان سے جھوٹ کہا ۔
انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ گریجویشن کی تقریب میں بیرون ملک آ رہے ہیں تو میں پریشان ہو گیا کیونکہ میں نے پہلے سے سوچ رکھا تھا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کسی طریقے سے انہیں بتا دونگا پر جب سچ ان کے سامنے آیا تو انہوں نے مجھے ایک الفاظ تک نہیں کہا کیونکہ وہ میری خوشی میں خوش تھے۔
