پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کی ولیمے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد سحر حیات تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر گرمی کے سبب خود کو نوٹوں سے ہوا دے رہی ہیں۔
دوسری جانب وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ٹک ٹاکر پر خوب تنقید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر سحر حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر و ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
