پاکستان کے معروف اداکار ارسلان خان بھارتی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا اور مختلف سوالات کے جواب دیئے۔
سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ بھارتی اداکار کی طرح دکھائی دیتے ہیں، کیا آپ بھارت میں کام کرنا چاہیں گے؟
سوال کے جواب میں اداکار ارسلان نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی اداکار و پروڈیوسر سرگن مہتا کی جانب سے اداکاری کی پیشکش ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرگن مہتا کی ٹیم نے ان سے یہ سمجھ کر رابطہ کیا کہ شاید میں بھارتی اداکار ہوں تاہم جب انہیں حقیقت کا علم ہوا تو وہ بھی حیران رہ گئے تاہم مجھے پڑوسی ملک میں کام کرکے خوشی ہوگی۔
واضح رہے کہ ارسلان خان نے اپنا شوبز کیریئر ماڈلنگ سے شروع کیا تاہم اس سے قبل انہوں نے بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے کئی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
