بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان سلمان خان رئیلٹی شو بگ باس اور بگ باس کا او ٹی ٹی ورژن چھوڑ رہے ہیں، وہ کئی برسوں سے اس رئیلٹی شو سے منسلک تھے۔
حال ہی میں سلمان خان نے اس شو کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس میرے لیے ایک جذبہ ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں کسی بھی چیز سے جذباتی طور پر جڑنے سے دور رہتا ہوں لیکن بگ باس مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اتنے برسوں تک اس کی میزبانی کی ہے کہ یہ میری زندگی کی توسیع کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان گزشتہ 13 سیزن سے ’بگ باس‘ کے میزبان ہیں اور اس سیزن میں انہوں نے ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے میزبان کے طور پر بھی فرائض سنبھالے۔
