بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نہیں چاہتیں کہ بیٹی راہا اداکارہ بنے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک تقریب میں بیٹی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ میری بیٹی راہا ایکٹنگ کرے بلکہ چاہتی ہوں کہ وہ سائنسدان بنے۔
اداکارہ کے جواب کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ’حیران کن ‘ قرار دیا۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ کے شوہر اور راہا کے والد رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالیہ بھٹ بچے کی بہت زیادہ فکر کرنے والی ماں ہیں جبکہ وہ خود حد سے زیادہ فکر کرنے کے قائل نہیں بلکہ بچوں کے معاملے میں اعتدال کا رویہ رکھنے والے شخص ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
