معروف پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سونیا حسین سے میزبان نے سوال کیا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ سلیبر ٹیز کو شادیوں میں شرکت کے پیسے ملتے ہیں؟ کیا یہ سچ ہے؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شوبز شخصیات کو شادی میں شرکت کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی شادیوں میں سلیبرٹیز کو دُلہا دُلہن کا دوست بن کر تصویر کھنچوانی ہوتی ہے اور شوبز شخصیات ان شادیوں میں شرکت کے لاکھوں روپے لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک ایسی کسی شادی میں شریک نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں بغیر کسی کو جانے پہنچانے کسی تقریب میں شرکت کرنا بہت عجیب لگتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
