Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہوش حیات کیسے شخص سے شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایسے شخص کی خصوصیت کے بارے میں بتادیا ہے جس سے وہ شادی کریں گی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات ساتھی اداکاروں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں، جہاں اداکاروں نے فلمی کریئر اور دیگر کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران اداکار ہمایوں سعید نے مذاق میں کہا کہ مہوش تو کسی گورے سے شادی کرنا چاہتی ہیں، جس پر مہوش حیات اور گوہر رشید بھی ہنس پڑے۔

اداکارہ نے ہمایوں سعید کی بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا جھوٹ بول رہے ہیں، ایسا نہیں ہے، جس پر ہمایوں بولے کہ مہوش فلم کے سیٹ پر ہر وقت بتاتی رہتی تھیں کہ انہیں گورا چاہیے، مہوش حیات نے اس بات پر جواب دیا کہ گورا ہو یا کالا ہو، بس دل والا ہونا چاہیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version