عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید اور بھارتی گلوکار گرو رندھاوا کی برمنگھم میں ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بلال سعید کو گرو رندھاوا سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرو اپنی ٹیم کے ساتھ ایک جگہ کھڑے ہوئے ہیں اور بلال سعید وہاں تشریف لاتے ہیں، اس کے بعد دونوں گلوکار گلے ملتے ہیں۔
دونوں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرتے ہیں جبکہ گرو رندھاوا بلال سعید سے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’ہم پیرس کے بعد آج یہاں مل رہے ہیں‘۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
