Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نور بخاری محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر برس پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید کی ہے۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں کی جانب سے گرمیوں کے اختتام پر چھٹیاں منانے جانے کی روایت کو برقرار رکھنے پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

 اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ واہ رے امتی، آلِ رسول ﷺ پر پانی بند کر دیا گیا اور امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں۔

 

 

نور بخاری نے لکھا ہے کہ 9 اور 10 محرم کا احترام تو دوسرے مذاہب کے لوگ بھی کرتے ہیں لیکن ہم یہاں چھٹیاں منانے کے منصوبے بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version