بالی ووڈ کے معروف اداکار شاریب ہاشمی نے اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار، مصنف، پروڈیوسر اور ہدایتکار شاریب ہاشمی نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کرئیر سے قبل تین سال تک مسلسل آڈیشن کے لیے جدوجہد کرتے رہے لیکن ہر بار ناکام رہے۔
اداکار نے کہا کہ حالات نے ان دنوں ایسا پلٹا کھایا کہ گھر میں کھانے تک کو کچھ نہیں تھا، تمام ترکوشش کرنے کے بعد بھی گھر کے حالات میں بہتری نہیں آئی تو پھر میں نے دوستوں سے قرض مانگنا شروع کر دیا۔
شاریب ہاشمی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں انکی اہلیہ کے بھرپور ساتھ دیا اور اپنے زیورات بیچ کر اپنے گھر کے مالی معاملات کا انتظام کیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنا گھر بھی بیچ ڈالا تاکہ گھر کے اخراجات پورے کرسکیں۔
اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ تین سال تک چلتا رہا اور پھر میں نے دوبارہ نوکری کرنے کا فیصلہ کیا، میں نے سونی ٹی وی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور ان کے شوز کے لیے اینکرز کے لیے اسکرپٹ لکھے بعدازاں مہرونی نامی ایک مختصر فلم میں کام کیا اور اسی طرح میں نے اپنا ڈیبیو کیا۔
انہوں نے کہا کہ پھر اچانک ایک دن کاسٹنگ ڈائریکٹر شانو شرما نے میری فلم دیکھی اور شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اسٹار 2012 کی فلم کے لیے کاسٹ کرلیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
