پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کرنے کی حمایت کردی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اُدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس نے اسد قریشی سے دسمبر 2017 ء میں دوسری شادی کی تھی۔
اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 ء میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 ء کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
