Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کنگنا رناوت نےکرن جوہر کو کھری کھری سُنادی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے معروف پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر پر کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے ہدایتکار کرن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی عوام ایٹمی ہتھیار اور ایٹومک سائنس پر مبنی 3 گھنٹے کی فلم دیکھ رہی ہے اور دوسری جانب نیپو گینگ کا وہی ساس بہو کا رونا جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہر تمہیں فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘پر 250 کروڑ روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی تھی؟ ایک ہی فلم کو متعدد مرتبہ بنانے پر تمہیں شرم آنی چاہئے۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اچھے دور سے نہیں گزر رہی ہے، کرن تم ایسی فلمیں بنانے پر فنڈز ضائع مت کرو، بس اب تم اس کام سے کنارہ کشی اختیار کرلو اور نئے ٹیلنٹ کو کام کرنے کا موقع دو۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کے اس متنازع بیان پر معروف پروڈیوسر و ہدایتکار کرن جوہر نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version