Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے ہمایوں سعید کو کس بات پر تسلی دی تھی؟ پاکستانی اداکار نے بتادیا

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے پہلی ملاقات میں انہیں تسلی دی تھی۔

 2005 کے زی سینما ایوارڈز میں شاہ رخ خان، پریتی زنٹا، ہمایوں سعید اور ریما خان نے مل کر فلم ’ویر زارا‘ اور ’کل ہو نہ ہو‘ کے گانوں پر پرفارمنس دی تھی۔

اس پرفارمنس کے حوالے سے ہمایوں سعید نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں شاہ رخ سے ملا تو بہت جوش تھا اور وہ بھی مجھ سے بہت اچھے انداز میں ملے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم ان کے کمرے میں تھے تو اُنہوں نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور میرے ساتھ بھارتی اور پاکستانی فلموں پر بات کی، اس وقت سینما گھروں میں مہرین جبار اور شان کی فلم ’خدا کے لیے‘ ریلیز ہوئی تھی تو شاہ رخ خان نے اس کے بارے میں کہا کہ جوبھی یہ فلم دیکھے گا اس کی تعریف کرے گا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ شاہ رخ خان نے پاکستانی فلم کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستانی فلمیں بھارت اور بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز ہونی چاہئیں۔

اُنہوں نے ایوارڈ شو میں اپنی پرفارمنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میں پرفارمنس سے صرف ایک دن پہلے سیٹ پر پہنچا تھا اس لیے میں کچھ نہیں جانتا تھا کہ کیا کرنا ہے تو شاہ رخ خان نے مجھے تسلی دی کہ میں سنبھال لوں گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version