بالی ووڈ اداکار فردین خان اور اہلیہ نتاشا کے درمیان علیحدگی کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار فردین خان نے ابھی تک خود اہلیہ سے علیحدگی کے بارے میں گردش کرتی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
تاہم اس حوالے سے اداکار کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہے کہ فردین خان اور ان کی اہلیہ فی الحال باقاعدہ علیحدگی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں ہیں کہ آیا وہ باہمی رضامندی سے علیحدگی کے معاملے پر عدالت میں کیس دائر کرنے کے لیے تیار ہیں یا دونوں خاندانوں میں سے کوئی ایک مزاحمت کرے گا۔
دوست کا کہنا ہے کہ اپریل 2009 میں فردین خان کے والد، اداکار فیروز خان کے انتقال کے فوراً بعد ہی ان کا اپنی اہلیہ نتاشا کے ساتھ تنازع شروع ہوگیا تھا۔
اس وقت نتاشا مادھوانی بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں اور فردین خان ممبئی میں اپنی والدہ کے پاس رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ فردین خان اور نتاشا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں 2013 میں بیٹی جبکہ 2017 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
