Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاجول کے ساتھ ’نامناسب‘ مناظر شوٹ کروانے پر علی خان کا ردِعمل  

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکار علی خان نے بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے ساتھ بھارتی ویب سیریز میں نامناسب مناظر شوٹ کروانے پر ردعمل دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار کاجول کے ساتھ اس قسم کے سین شوٹ کروائے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور کاجول نے شوٹنگ کے دوران 48 دن ایک ساتھ گزارے، ہماری شوٹنگ 54 دن میں ختم ہونی تھی جسے 48 دنوں میں مکمل کیا گیا اور بوس و کنار کے مناظر کو آخری دن ریکارڈ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رومانوی مناظر کو شوٹ کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے پر بھروسہ کریں اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کریں۔

علی خان کے مطابق ایسے مناظر شوٹ کرواتے وقت اداکاروں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ بوس و کنار کے مناظر اسکرپٹ کا حصہ ہیں، ایسے مناظر بھی اسی طرح کریں جیسے دیگر سین کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاجول ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ویب سیریز کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے جبکہ مجھے بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کاجول اور علی خان کی ویب سیریز ‘دی ٹرائل’ رواں برس 14 جولائی کو بھارت میں آن لائن اسٹریمنگ پورٹل ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version