Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا کو سرکس قرار دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا کو سرکس قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سرکس ہے، میں اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کرتی رہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں خبروں میں رہنا نہیں چاہتی لیکن لوگ مجھے زبردستی خبروں میں لے آتے ہیں، میں تو ہمیشہ وہی کہتی ہوں جو مجھے ٹھیک لگتا ہے اور اگر مجھ سے سوال کیا جائے گا تو میں ایسے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہوں گی اگر کوئی وضاحت طلب کرئے گا تو وضاحت بھی دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پیجز اپنے پلیٹ فارمز کو چلانے کے لئے کبھی بھی سیاق و سباق کے ساتھ بات نہیں کرتے وہ اس سے ہٹ کر بیانات کو پیش کرتے ہیں لیکن میں اس کی پرواہ اس لئے نہیں کرتی کیونکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیزیں دو دن بعد سب بھول جاتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version