Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ رومیسہ خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ رومیسہ خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی اسپتال میں لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے ۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ زندگی اب پہلے جیسی نہ رہی، پہلے میری والدہ اور اب میں بیمار ہوگئی ہوں، گزشتہ 2 ماہ سے زندگی مستحکم نہیں رہی، براہ کرم دعاؤں میں یاد رکھیں اور سوشل میڈیا سے غائب رہنے کی وجہ سے معذرت خواہ ہوں۔

 

 

انہوں نے لکھا کہ جھوٹ نہیں بولوں گی لیکن میں سوشل میڈیا کانٹنٹ بنانے کو بہت یاد کرتی ہوں، میں ان تمام مصروفیات سے جو مجھے بہت پیاری بھی ہیں، کہیں دور جانا چاہتی ہوں کیونکہ میں بہت تھک گئی ہوں، لیکن میں ہار نہیں مانوں گی اور کوشش کرتی رہوں گی کہ آپ کو وقتاًفوقتاً اپ ڈیٹ دیتی رہوں۔

 

 

اداکارہ نے لکھا کہ بیماری کے باوجود انہیں اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے جانا پڑ رہا رہے کیونکہ زندگی چلتی رہتی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ ستمبر سے ایک بار پھر ایکٹو ہوجائیں گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version