Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ازلان شاہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں ازلان شاہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ وریشہ کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کیں جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں معروف یوٹیوبر نے لکھا کہ ’’ہم نے ایک راز چھپا رکھا ہے، ہمارا خاندان بڑھ رہا ہے اور ہم بہت زیادہ خوش ہیں، الحمداللّٰہ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ازلان شاہ اور وریشہ نے 2022 کے آخری ماہ میں شادی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version