Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمن خان کے بعد منال خان نے بھی مداحوں کو خوشخبری سُنادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ منال خان اور اُن کے شوہر احسن محسن کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنے گھر میں آنے والے پہلے ننھے مہمان کی اطلاع دی۔

انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ “دو دل تین بن رہے ہیں، ہمارے آنے والے مہمان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے”۔

اداکارہ کی انسٹا گرام پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے مبارکباد پیش کی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ منال خان نے 2021 میں اداکار احسن محسن سے شادی کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version