بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سنی لیونی کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں سنی لیونی کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں میں میری تین بہت شاندار گاڑیاں تباہ ہوئیں، دو تو ایک ہی دن میں خستہ حال ہوگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی تباہی پر میں تو رو پڑی تھی کیونکہ بھارت میں گاڑیاں درآمد کرنے پر بہت بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک تو مرسڈیز گاڑی تھی، میں بہت ناخوش تھی لیکن اب میں نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک ڈبل کیبن خریدی ہے جو مون سون موسم کیلئے ہی ہے۔
سنی لیونی کے مطابق جب میں بھارت پہلی بار آئی تو نہیں معلوم تھا کہ اتنی زیادہ بارش بھی ہوسکتی ہے، میں ممبئی میں سمندر کے قریب رہ رہی تھی، گھر کی دیواروں تک سے پانی ٹپک رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اس سب کے باوجود مجھے مون سون بہت پسند ہے، یہ سال میں میرا پسندیدہ ترین موسم ہے، مجھے بارش میں بھیگنے سے زیادہ دور سے بارش برستے ہوئے دیکھنا پسند ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
