Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ فاطمہ ثنا کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں مشورہ دیا گیا کہ جب تک وہ فلم سازوں سے ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرتیں، انہیں کام نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش سے انکار کے باعث ہی انہیں کئی منصوبوں میں کام نہیں دیا گیا تھا۔

فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ اگرچہ انہیں بڑی مشکلوں سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا، مگر موقع ملنے سے قبل انہیں بتایا جاتا تھا کہ ان کے چہرے اور جسم کے خدوخال ہیروئن جیسے نہیں ہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ جب وہ محض تین سال کی تھیں، تب انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور آج بھی فلم انڈسٹری سمیت ہر شعبے میں خواتین کو جنسی استحصال اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version