Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نیا شوشہ چھوڑ دیا

معروف پاکستان ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لکھا کہ “انہیں صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگران وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو وہ پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دیں گی”۔

اُن کی یہ پوسٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حریم شاہ اپنے متنازع بیان کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version