Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مایا علی کی بلال اشرف کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی کی اداکار بلال اشرف کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈٰو پوسٹ کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں مایا علی نے لال رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کو  اداکار بلال اشرف کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو ڈرامہ اور فلموں میں ادا کیے گئے اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مایا علی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version