Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متھیرا ، حنا پرویز بٹ کے حق میں بول پڑیں

معروف پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔

حال ہی میں متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے حنا پرویز بٹ پر لندن میں ہونے والے حملے پر غصے کا اظہار کیا۔

متھیرا نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ “یہ کتنے جاہل لوگ ہیں، اِنہیں اتنا احساس نہیں کہ یہاں حنا پرویز اپنے بیٹے کے ہمراہ ہیں، اُن لوگوں کو بھی شرم آنی چاہیے جنہیں اس رویئے میں کوئی برائی نظر نہیں آ رہی”۔

انہوں نے لکھا کہ “یہ لوگ حقیقت میں پڑھے لکھے جاہل لوگ ہیں، اِنہیں شرم آنی چاہیے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی لندن سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پی ٹی آئی پارٹی کے حمایتیوں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version