Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امر خان کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امر خان نے بتادیا کہ اُن کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ امر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ سے میرل سٹریپ اور کیٹ ونسلیٹ متاثر کرتی ہیں جبکہ پاکستان سے میری پسندیدہ اداکاراؤں میں صبا قمر اور بالی ووڈ سے سمیتا پٹیل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ڈراموں کے اسکرپٹس پڑھ رہی ہوں اور جلد ہی نیا ڈراما سائن کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں فارغ اوقات میں کتابیں پڑھتی ہوں جبکہ مجھے گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا سب سے زیادہ پسند ہے۔

اداکارہ امر خان کے مطابق اگر مجھے کبھی کوئی سپر پاور مل سکتی تو میں لوگوں کے دماغ پڑھنے کی سپر پاور حاصل کرتی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version