پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی اداکار و ماڈل فواد خان کے ہمراہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی جوڑی، ماہرہ خان اور فواد کا کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس میں دونوں فنکار ایک ساتھ بے حد حسین نظر آ رہے ہیں۔

یہ فوٹو و ویڈیو شوٹ فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کے کلاتھنگ برانڈ کے لیے کیا گیا ہے۔
اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اِن کی مختصر سی ویڈیو کافی رومانٹک مناظر پیش کر رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں