عالیہ بھٹ کا شمار فلم انڈسٹری کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور اداکارہ نے ہالی ووڈ میں گال گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ ہارٹ آف سٹون سے ڈیبیو کیا ہے۔
وہ اپنی دونوں حالیہ ریلیز، راکی اور رانی کی پریم کہانی اور ہارٹ آف اسٹون کے لیے بے پناہ تعریف حاصل کر رہی ہیں۔
حال ہی میں عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر اسک می اینیتھنگ سیشن کے دوران شائقین کے مختلف سوالات کے جوابات بہترین انداز میں دیے۔
ان میں سے ایک نے اداکارہ سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ہارٹ آف اسٹون ود گیڈوٹ کی تشہیر کیوں نہیں کی جس پر عالیہ نے اصل وجہ بتا دی ہے۔

ایک مداح نے عالیہ بھٹ سے پوچھا، “ہم نے آپ کو گال کے ساتھ فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کیوں نہیں دیکھا؟” جس کے جواب میں اداکارہ نے لکھا، “ایک ٹیم کے طور پر، ہم SAG-AFTRA ہڑتال کے ساتھ کھڑے ہیں، اور یکجہتی کے نشان کے طور پر، ہم فلم کی تشہیر نہیں کر رہے ہیں۔
تاہم میں آپ کے تمام پیغامات اور محبت کا اظہار دیکھ رہی ہوں!! آپ سب کی محبت کے لیے شکر گزار ہوں۔”
ہارٹ آف اسٹون کے بارے میں بات کریں تو یہ ایک ایکشن اسپائی تھرلر فلم ہے جس میں ایک انٹیلی جنس جاسوس ریچل اسٹون (گال گیڈوٹ) کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ وہ پراسرار ہیکر اور ٹیک جینئس کیا دھون (عالیہ بھٹ) سے ایک خطرناک لیکن قیمتی ہتھیار کو بچانے کے لیے ایک مشن سنبھالتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں