Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ماہرہ خان کب اور کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں” دیوا میگزین پاکستان “ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ماہرہ خان کی شادی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

  پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔

 

 

اس کے علاوہ ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا۔

 تاہم شادی کے حوالے سے معروف اداکارہ ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان عسکری رکھا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version