پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے شوبز انڈسٹری میں موجود اقربا پروری کی حمایت کردی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو سپورٹ کرنا فطری عمل ہے، تاہم یہ پروڈکشن والوں کی ذمہ داری ہے کہ کس کردار کے لئے کس کو کاسٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں زیادہ تر سینئر فنکاروں کے بچے ہی کام کر رہے ہیں اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کون سے ماں باپ ہوں گے جو نہیں چاہیں گے کہ وہ اپنے بچوں کو سپورٹ نہ کریں، پروڈکشن والے اداکار کی صلاحیت کو دیکھیں نہ کہ ان کے والدین کی محنت یا ان کے نام کو۔
اداکارہ غنیٰ علی کے مطابق چونکہ وہ منفی کردار کرتی ہیں اس لئے ان کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ انہیں کسی کردار کی پیشکش کی گئی ہو اور وہ پرچی پر کسی اور کو دے دیا گیا ہو۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
