Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے منگیتر سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو شادی کریں گی۔

ان کی شادی راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے کی تقریب گروگرام میں منعقد ہوگی۔

رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک عالیشان شادی ہوگی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دلہا اور دلہن کے تمام رشتہ دار، سیاستدان اور دوست احباب شرکت کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے پرینیتی چوپڑا یا راگھو چڈھا کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version