پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
معروف اداکارہ مختلف ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
