بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی کی ویب سیریز ’ہڈی‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔
حال ہی میں اداکار نوازالدین صدیقی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویب سیریز کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا بدلہ کبھی اتنا سفاک نظر آیا ہے؟ ہڈی آرہا ہے، بدلے کی ایسی کہانی لے کر جو آپ کو نشست چھوڑنے نہیں دے گی۔
ہدایت کار انوراگ کیشاپ نے مذکورہ سیریز میں نوازالدین کے ساتھ اداکاری کی ہے۔
یہ سیریز جرائم کی دنیا پر مبنی ویب سیریز ہے جس میں دہلی، گرگاؤں اور نوائیڈا کے علاقوں میں موجود مافیا کی کہانی کو فلمایا گیا ہے۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نوازالدین ایک خواجہ سرا ہیں جو سفاک مجرم ہے جبکہ ان کا نام ’ہڈی‘ ہے۔
واضح رہے کہ ویب سیریز 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
