بالی ووڈ کے معروف گلوکارکرشنا کمار کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی کا مرحوم والد کے نام خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی معروف پلے بیک سنگر کرشنا کمار کنناتھ کی بیٹی تمارا کنناتھ نے اپنے انسٹاگرام پر مرحوم والد کے جنم دن پر انکی یاد میں تھروبیک تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں بیٹی کو والد کی گود میں بیٹھے ایک ساتھ پیانو بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں تمارا کنناتھ نے لکھا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو میرے والد، آپ سے مجھے اس قدر محبت ہے جس کی وضاحت میں کبھی نہیں کرسکتی۔
انہوں نے لکھا کہ میرے خوابوں میں اور میری زندگی میں آنے کا بہت شکریہ، مجھے امید ہے کہ ہم کبھی کبھی ایک ساتھ کیک کھا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کرشنا کمار کو کولکتہ میں پرفارم کے دوران اچانک حرکتِ قلب بند ہونے اور طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں