پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران نے فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ مینجمنٹ کیمٹی کے ممبران کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران نے وفاقی حکومت کی جانب سے فلم اور ڈرامہ فنانس فنڈ مینجمنٹ کیمٹی بنائے جانے پر کمیٹی ممبران کو مبارکباد دی ہے۔
چوہدری اعجاز کامران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمیٹی میں سرکاری، فلم اور ٹی وی سے وابستہ شخصیات کو شامل کرنا خوش آئند ہے۔
چوہدری اعجاز کامران نے خاص کر کمیٹی میں شیخ امجد رشید، سید نور، بدر اکرام اور ندیم مانڈوی والا کو شامل کیے جانے پر کہا کہ ان شخصیات کو کمیٹی میں شامل کرنے سے حقدار کو اس کا حق مل سکے گا۔ان شخصیات کی فلم انڈسٹری کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ امجد رشید اور سید نور پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہے ہیں ان دونوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بہت کام کیا ہے۔
امید ہے کہ یہ دونوں فنانس فنڈ کمیٹی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
اس کے علاوہ کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے بھی کمیٹی کے قیام پر ممبران کو مبارکباد دی ہے۔
سی جے ایف پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے فلم اور ڈرامے کی بہتری کے لیے فنڈ مختص کیا ہے اب اس کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے۔ کلچر کے فروغ کے لیے کام کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
